ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا بن تن خواہ وائٹ ہاؤس کی ملازم ہو گئیں

ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا بن تن خواہ وائٹ ہاؤس کی ملازم ہو گئیں

Thu, 30 Mar 2017 17:05:00    S.O. News Service

نیویارک،30مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی صدر ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے وائٹ ہاؤس میں نوکری شروع کر دی۔انہوں نے کہا کہ وہ غیر رسمی مشیر کی حیثیت سے کام کریں گی، کوئی تنخواہ نہیں لیں گی۔امریکی صدر کو اقربا پروری اوررشتے داروں کوذمے داریاں سونپنے پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایسے میں ڈونلڈ ٹرمپ کی چہیتی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کو صدرکی غیر رسمی مشیر بنائے جانے کے اعلان پراعتراضات سامنے آرہے ہیں۔مخالفین کوجواب دیتے ہوئے ایوانکا ٹرمپ نے کہا کہ وہ اپنے والد کی غیر رسمی مشیربنیں گی اوراپنی خدمات کا معاوضہ بھی نہیں لیں گی جبکہ وائٹ ہاؤس کے ملازمین پرجو قانون لاگو ہوتے ہیں رضاکارانہ طور پر وہ ان کی بھی پاسداری کریں گی۔واضح رہے ایوانکا کے شوہر جیرڈ کوشنر بھی صدر ٹرمپ کے مشیر ہیں۔
 


Share: